بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب کے ضمنی انتخابات: ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری، شہباز گل گرفتار

لاہور:پنجاب کے 20 حلقوں میں پولنگ کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے، کئی علاقوں میں تصادم اور مارکٹائی کے واقعات پیش آئے، تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل گرفتار کرلیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کی 20 انتخابی نشستوں میں لاہور کی 4، راولپنڈی، خوشاب، بھکر، فیصل آباد، شیخوپورہ، ساہیوال، ملتان، بہاولنگر،لیہ  کی ایک ایک، جھنگ کی 2، لودھراں میں 2، مظفر گڑھ میں 2 اور ڈیرہ غازی خان کی ایک نشست شامل ہے۔

صوبے کے 14 اضلاع کے ضمنی انتخابات میں 175 امیدوار آمنے سامنے ہیں۔ 20 حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 45 لاکھ 79 ہزار 898 ہے جن کیلئے 3 ہزار 131 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو مظفر گڑھ سے گرفتار کرلیا گیا ہے، حکومت کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شہباز گل نے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسلحے کی نمائش کی ہے۔

You might also like

Comments are closed.