بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ حکومت کی لا پرواہی کے باعث لوگ نالوں میں ڈوب رہے ہیں، حافظ نعیم

کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سندھ حکومت کی لا پرواہی کے باعث لوگ نالوں میں ڈوب رہے ہیں، جو بچے ابھی تعلیم حاصل کررہے ہیں، وہ اپنے مستقبل سے مایوس نظر آتے ہیں، آج کل کا ہر بچہ چاہتا ہے کہ وہ بہتر مستقطل کیلئے ملک سے باہر چلا جائے ۔

ا میر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی وہ شہر ہے جو اس وقت ملک چلا رہا ہے ، کراچی کی سڑکیں تباہ حالی کا شکار ہے، یہاں نکاسی آب کو کوئی انتظام نہیں کیا گیا ۔ کراچی میں سیلابی پانی کے باعثٖ کراچی کی عوام کو شکلات کا سامنا کرنا کرنا پڑرہا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک چلانے والے کراچی کی سڑکیں اور باقی ملک کی سڑکیں دیکھ لیں کہ کراچی میں نوجوان کیلئے کوئی ٹرانپسورٹ کا انتظام نہیں ہے ، یہ لوگ شہر کو اون نہیں کرتے ۔ انتخابات کے موقع پر سب کو کراچی یاد آجاتا ہے ، پانی اور کے سی آر کیلئے وفاقی اور صوبے نے کوئی کام نہیں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ جماعت اسلامی پر اعتماد کریں ، نعمت اللہ خان نے چار سال میں 40سا ل کا کام کیا ہے۔

You might also like

Comments are closed.