بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب کے ضمنی انتخابات میں کوئی دباؤ خاطر میں نہ لایا جائے: چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پولنگ افسران کو ہدایت کی ہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں کسی قسم کا دباؤ خاطر میں نہ لائیں۔

17 جولائی کو پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے متعلقہ پولنگ افسران کو ٹیلی فونک رابطے کے دوران یہ ہدایت کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ افسران پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات شفاف اور غیر جانبدارانہ بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں۔

پنجاب اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف نے 18 سیٹوں پر پارٹی ٹکٹ جاری کردیے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ہدایت کی ہے کہ پولنگ میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ ٹیمیں صورتِ حال کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھجوائیں۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز کو چوکنا رہنے اور ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لینے کا حکم بھی دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.