پنجاب کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں 22 فروری سے کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
لاہور کی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں میڈیکل کالجوں میں داخلے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔
اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر کے میڈیکل کالجوں کی کلاسز یکم مارچ سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کسی نادار طالب علم کو فیس نہ ہونے پر داخلے سے انکار نہیں کیا جائے گا۔
اس موقع پر پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ پرنسپل کی سفارش پر یو ایچ ایس خود طالبعلم کی فیس ادا کرے گی۔
Comments are closed.