صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب کے انتخابات کے لیے 30 اپریل کا اعلان کر دیا۔
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے پنجاب کے انتخابات کے لیے 30 اپریل کی منظوری دے دی گئی ہے۔
صدرِ پاکستان نے تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے تجویز کردہ تاریخوں پر غور کرنے کے بعد کیا ہے۔
اس سے قبل آج ہی الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں انتخابات کے لیے 30 اپریل سے 7 مئی تک کی تاریخیں تجویز کی تھیں۔
الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اس ضمن میں صدرِ مملکت کو خط ارسال کیا تھا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق صدرِ مملکت کے تاریخ کے انتخاب کے بعد اپنے آئینی اور قانونی فرائض انجام دینے کو تیار ہیں۔
Comments are closed.