پنجاب کی 8 رُکنی صوبائی کابینہ نے آج پہلے مرحلے میں گورنر ہاؤس لاہور میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے صوبائی وزراء سے عہدے کا حلف لیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔
حلف اٹھانے والے وزراء میں رانا محمد اقبال خان، سردار اویس خاں لغاری، ملک محمد احمد خاں شامل ہیں۔
صوبائی کابینہ میں خواجہ سلمان رفیق، سید حسن مرتضیٰ، عطاء اللّٰہ تارڑ، چودھری بلال اصغر اور علی حیدر گیلانی بھی شامل ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.