جمعہ4؍رجب المرجب 1444ھ27؍جنوری 2023ء

پنجاب کی نگراں کابینہ کو سرکاری گاڑیاں پہنچادی گئیں

پنجاب کی 8 رکنی نگراں کابینہ کو سرکاری گاڑیاں پہنچادی گئیں۔

ذرائع کے مطابق نگراں پنجاب کابینہ کے 2 ممبران نے سرکاری گاڑیاں نہیں لی ہیں۔

لاہور سے ذرائع کے مطابق پنجاب کی نگراں کابینہ میں ڈاکٹر جاوید اکرم، سابق سی سی پی او امین وینس، سابق بیورو کریٹ نسیم صادق، ایس ایم تنویر، ماہر تعلیم میاں رضاالرحمان کا نام شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق نگراں حکومت وزیر ایس ایم تنویر اور ابراہیم حسن مراد نے سرکاری گاڑیاں واپس بھجوائیں۔

گزشتہ روز نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کے نامزد کردہ 11 میں سے 8  نگراں وزراء نے گورنر ہاؤس لاہور میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

حلف اٹھانے والوں میں ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرم، ابراہیم مراد، بلال افضل، ڈاکٹر جمال ناصر، منصور قادر، سید اظفر علی ناصر اورعامر میر شامل تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.