پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پابندیاں مزید سخت کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شام 6 بجے سے سحری تک ہر قسم کی کاروباری سرگرمیاں مکمل بند رہیں گی۔
اس میں یہ بھی کہا گیا کہ پیٹرول پمپس، میڈیکل اسٹورز اور ویکسینیشن سینٹرز کھلے رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شہروں کے مابین پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلے گی، جبکہ ٹرینیں 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلیں گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ہفتے اور اتوار کو بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی، صوبے بھر میں کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں پر بھی پابندی رہے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ان پابندیوں کا اطلاق 17 مئی تک رہے گا۔
Comments are closed.