جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پنجاب: کاغذات مسترد کیے جانے کیخلاف الیکشن ٹریبونلز میں 1 ہزار 88 اپیلیں دائر

ملک بھر کی طرح صوبۂ پنجاب میں ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف الیکشن ٹریبونلز میں اپیلیں دائر کی گئی ہیں۔

پنجاب بھرمیں کاغذاتِ نامزدگی کی منسوخی کے خلاف الیکشن ٹریبونلز میں مجموعی طور 1 ہزار 88 اپیلیں دائر ہوئی ہیں۔

لاہور کے لیے الیکشن ٹریبونل میں 6 سو 24 اپیلیں دائر ہوئی ہیں۔

کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے پر الیکشن ٹریبونل میں ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کرنے اور ان پر سماعت کا سلسلہ جاری ہے۔

الیکشن ٹریبونل میں ملتان کے لیے 219 اپیلیں، بہاولپور کے لیے 81 اپیلیں دائر ہوئی ہیں۔

روالپنڈی کے لیے الیکشن ٹریبونل میں 1 سو 64 اپیلیں دائر کی گئی ہیں۔

الیکشن ٹریبونلز 10 جنوری تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.