پنجاب کی انسداد کورونا کابینہ کمیٹی نے کورونا ویکسین کی خریداری کی اصولی منظوری دے دی۔
صوبائی کابینہ نے کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے ڈیڑھ ارب روپے مختص کردیے ہیں۔
دوسری طرف پنجاب کابینہ نے صوبے میں جم بھی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ اسپتالوں میں الیکٹو سرجری کو بند کردیا گیا۔
اس موقع پر طے پایا کہ دفاتر میں 50 فیصد عملہ ہی حاضر ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاکہ کورونا وبا پر اپوزیشن جماعتوں کا سیاست کرنا بے حسی اور سنگدلی کی انتہا ہے۔
Comments are closed.