حکومتِ پنجاب نے پیدائش، موت، نکاح اور طلاق کی رجسٹریشن سے متعلق مسائل کے حل کے لیے شکایت سیل قائم کر دیا۔
سیکریٹری بلدیات نور الامین مینگل نے سول رجسٹریشن کے لیے ایف اوز کو ہدایات جاری کر دیں۔
سیکریٹری بلدیات پنجاب نور الامین مینگل کے مطابق سیل متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کے دفتر میں قائم کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ پیدائش، موت، نکاح اور طلاق کی رجسٹریشن سے متعلق مسائل کے حل کے شکایت سیل کی نگرانی ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کریں گے۔
سیکریٹری بلدیات پنجاب نور الامین مینگل کا یہ بھی کہنا ہے کہ کم عمری کی شادی روکنے کے لیے دستاویزات کی چیکنگ یقینی بنائیں گے۔
Comments are closed.