بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب: وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں پرویز الہٰی پارٹی امیدوار ہیں، پی ٹی آئی کا اراکین کو ہدایت نامہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب اسمبلی کے پارٹی اراکین کو تحریری ہدایت نامہ جاری کردیا۔ 

محمود الرشید نے پارٹی چیئرمین عمران خان کے حکم پر ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔ 

عمران خان نے کہا کہ جب ایک بیرونی سازش کے تحت ہم پر امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی تو لوگوں نے کہا کہ امریکی کی غلامی کو قبول نہیں کریں گے۔

تمام اراکین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں مسلم لیگ (ق) کے چوہدری پرویز الہٰی تحریک انصاف کے امیدوار ہیں۔ 

ہدایت نامہ میں کہا گیا کہ تمام ارکان اسمبلی 22 جولائی کو پرویز الہٰی کو ووٹ دیں۔

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ 22 جولائی کو تمام ارکان پنجاب اسمبلی ایوان میں حاضری یقینی بنائیں گے، تمام ارکان چوہدری پرویز الہٰی کو ووٹ دینے کے پابند ہوں گے۔

پی ٹی آئی نے پارٹی اراکین کو ہدایت کی کہ 22 جولائی ووٹنگ کے دن غیرحاضری یا ووٹ سے انحراف پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی تصور ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.