بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب میں 4 سالہ بی ایس پروگرام کا نیا طریقہ کار

انھوں نے کہا کہ محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے 4 سالہ بی ایس ڈگری پروگرام کا نظر ثانی شدہ کرائیٹیریا جاری کردیا گیا ہے، اور انکے احکامات پر این او سی کے حصول کیلئے نئے ترتیب شدہ میکانزم کا نوٹیفیکیشن محکمے کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

اس موقع پر سیکرٹری کا کہنا تھا کہ  اس نوٹیفیکیشن کے اطلاق سے محکمے نے این او سی کے حصول کیلئے سہولت کے ساتھ ساتھ پراسیس میں بہتری متعارف کروائی ہے۔  4 سالہ ڈگری پروگرام کے لئے این او سی کے خواہشمند تعلیمی اداروں کے نمائندے  مختلف دفاتر میں دھکے کھانے کی بجائے ایک چھت تلے خدمات سے مستفید ہو سکیں گے۔

ان اصلاحات سے محکمے کی سطح پر گورننس کے نظام میں بہتری آئی گی جس کا براہ راست فائدہ تعلیمی اداروں اور طلباء کو ہوسکے گا۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ این او سی کے عمل کو اسٹریم لائن کرنے سے نظام میں شفافیت کے ساتھ ساتھ سرخ فیتے کا خاتمہ یقینی بنایا جارہا ہے۔ درخواستوں کے حوالے سے ابہام کو دور کرنے کیلئے این او سی سے متعلق تمام تر معلومات اور چیک لسٹ ویب سائٹ پر درخواست گزار کیلئے ایک ہی جگہ اپلوڈ کردی گئی ہیں۔

نوٹیفیکیشن میں ہر مضمون کیلئے فیکلٹی ممبران کی تعداد سے لیکر، کلاسوں، لائبریری، لیبز اور ریسرچ جنرلز کے حوالے سے معلومات درج ہیں۔  درخواست کنندہ کالجوں کی انسپیکشن کے عمل کیلئے 5 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی جاچکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.