صوبائی وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے خریداری مراکز پر بار دانے کی تقسیم، گندم کی خریداری شروع ہوگئی، صوبے میں گندم کی بروقت خرید یقینی بنائی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ بار دانے کے 4 لاکھ سے زائد بیگ کی تقسیم کیلئے محکمہ خوراک کا عملہ ہمہ وقت الرٹ ہے، حکومت کے کسان دوست اقدام کے تحت بار دانے کیلئے آن لائن رجسٹرڈ بھی کرواسکتے ہیں۔
عبدالعلیم خان نے بتایا کہ رواں سال پنجاب بھر میں گندم کی بہترین پیداوار متوقع ہے، ٹارگٹ پورا کریں گے، پنجاب میں گندم کی بروقت خرید یقینی بنائی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ گندم خریداری مراکز رمضان المبارک کے اوقات کے مطابق کام کریں گے، پہلی مرتبہ پنجاب کے کسان کو 1800 روپے فی من کے حساب سے قیمت ملے گی۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ گندم کی خرید کی روزانہ رپورٹ لے رہے ہیں، کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔
Comments are closed.