بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری، مزید 2 افراد کا انتقال

پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری ہیں مزید 2 افراد انتقال کر گئے، مرنیوالوں میں ایک کا تعلق گجرات اور ایک کا راول پنڈی سے ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 81 کیسز رپورٹ ہوئے، 58 مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔

پنجاب میں ڈینگی سے مزید 2 افراد انتقال کرگئے، دونوں کا تعلق لاہور سے ہے

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی 4، گوجرانولہ 3 جبکہ فیصل آباد اور قصور میں دو دو مریض رپورٹ ہوئے۔

پنجاب کے محکمہ صحت کے مطابق رواں سال پنجاب سے اب تک ڈینگی کے 25 ہزار 145 جبکہ لاہور سے 17 ہزار 906 افراد ڈینگی میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.