پنجاب میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 91 افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہوئے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں 91 جبکہ صرف لاہور میں ڈینگی وائرس کے 77 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، رواں سال پنجاب میں 919 اور لاہور میں 764 کنفرم کیسز سامنے آ چکے ہیں، پنجاب کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 61 مریض داخل ہیں۔
شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈینگی کیسز مسلسل بڑھ رہے ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے مچھر تلف کرنے کے لیے اسپرے نہیں کیے جا رہے۔
محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز صوبہ بھر میں 3 لاکھ 27 ہزار 590 ان ڈور اور 82 ہزار 961 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا، 127مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کیا گیا۔
صرف لاہور میں 8 ہزار 202 ان ڈور اور 3 ہزار 914 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا گیا، 85 مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کیا گیا۔
Comments are closed.