sex cavite normal girl height nae sarang best dating site for married uk everyday is happy day

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: کورونا ویکسین نہ لگوانے پر 2 افراد گرفتار

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس کی ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف پولیس نے کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔

سہراب گوٹھ پولیس نے کورونا وائرس کی ویکسین نہ لگوانے والے 2 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں کمی آنے لگی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 31 ویں نمبر پر آ گیا جہاں ڈھائی کروڑ سے زائد افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف سہراب گوٹھ تھانے میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ مقدمہ وبائی امراض ایکٹ 2014ء کے تحت درج کیا گیا ہے۔

محکمۂ داخلہ سندھ نے پولیس اور دیگر حکام کو کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کیسز درج کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمۂ داخلہ سندھ کی جانب سے آئی جی پولیس، ڈی جی رینجرز سندھ اور ڈویژنل کمشنرز کو خط لکھا گیا ہے۔

محکمۂ داخلہ سندھ کے خط میں ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے اور جرمانے عائد کرنے کا کہا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.