پنجاب شوگر سپلائی چین مینجمنٹ آرڈر 2021 ء کے تحت چینی کے بروکرز کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
کین کمشنر آفس نے بروکر کا پہلا لائسنسں جاری کر دیا، یہ لائسنس گارڈن ٹاؤن کے محمد اسلم کو جاری کیا گیا ہے، دیگر اضلاع میں بھی ڈیلروں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔
کین کمشنر پنجاب محمد زمان وٹو کا کہنا ہے کہ شوگر ملز نے بروکرز اور ڈیلرز کو چینی کی سپلائی شروع کی ہے۔
بروکرز کی رجسٹریشن کے عمل سے چینی مافیا کی حوصلہ شکنی ہو گی، مافیاز کی حوصلہ شکنی سے مڈل مینوں کی اجارہ داری توڑنے میں مدد ملے گی۔
Comments are closed.