بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا، جس کے مطابق صوبے میں بلدیاتی انتخابات 29 مئی کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا۔

 اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ صوبہ پنجاب میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 29 مئی 2022 کو ہوں گے۔

 17 اضلاع میں پہلے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے، ان میں ڈیرہ غازی خان، راجن پور، مظفر گڑھ، لیّہ، خانیوال، وہاڑی، بہاولپور، ساہیوال، پاک پتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، سیالکوٹ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، جہلم اور اٹک شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.