بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب میں نادرا کے ذریعے ڈیجیٹل وراثتی سرٹیفکیٹس کا اجراء

پنجاب میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ذریعے ڈیجیٹل وراثتی سرٹیفکیٹس کا اجراء شروع کردیا گیا ہے۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے میں ڈیجیٹل وراثتی سرٹیفکیٹس کا اجراء شروع ہوگیا ہے۔ 

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل وراثتی سرٹیفکیٹ کی سہولت 36 اضلاع میں دستیاب ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قانونی حقدار 15 روز میں وراثتی سرٹیفیکیٹ حاصل کر سکیں گے۔

انھوں نے کہا کہ وراثتی سرٹیفیکیٹ کے لیے عدالتوں سے رجوع نہیں کرنا پڑے گا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے عدالتی نظام پر غیر ضروری بوجھ کم ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.