وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں مخالفین کی تعداد 172 اور ہماری 177 ہے ، پچیس منحرف ارکان سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ آیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ چار سال دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹا ، منحرف ارکان نے پی ٹی ائی کی پالیسیوں پر عدم اعتماد کرتے ہوئے انحراف کیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک ہفتے پہلے تک عمران خان الیکشن کمیشن پر حملہ آور تھے، الیکشن کمیشن کے فیصلے سے پنجاب میں ن لیگ کی حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد ن لیگ اور اتحادیوں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
Comments are closed.