بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب میں عید سے قبل مکمل لاک ڈاؤن کی رائے

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں موجود اکثر ارکان نے رائے دی کہ اسپتالوں میں الارمنگ صورتحال کے پیش نظر عید سے قبل مکمل لاک ڈاؤن لگایا جائے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کابینہ نے تجویز دی کہ جن شہروں میں کورونا کی شرح 20 فیصد سے زیادہ ہے وہ پکڑ میں لائے جائیں،این سی او سی کے اجلاس میں پنجاب کی الارمنگ صورتحال رکھی جائے۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی لاہور(پی ایم اے) کے صدر ڈاکٹر اشرف نظامی نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری کرفیوکی نوعیت کالاک ڈاؤن نافذ کیا جائے۔

محکمہ صحت نے اپنی بریفنگ میں کہا کہ یہی صورتحال رہی تو آئندہ ہفتے تمام اسپتال بھر جائیں گے۔

کابینہ ذرائع کے مطابق پولیس اور سول انتظامیہ ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد نہیں کرا پائیں، فوج آنے سے کچھ بہتری آئی ہے۔

پنجاب کابینہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بتایا گیا کہ عید سے پہلے مارکیٹوں میں رش برداشت سے زیادہ ہوگیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.