پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی قیادت میں ریسکیو 1122سروس ایک اور سنگ میل عبورکرنے جارہی ہے، پنجاب کی 79 تحصیلوں میں آج سے ریسکیو 1122سروس کا مرحلہ وار آغاز کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب 11 تحصیلوں میں 22 نئی ایمبولینسز متعلقہ حکام کے حوالے کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت نے ریسکیو سروس کا دائرہ کار تحصیل کی سطح تک وسیع کر دیا ہے جبکہ 79 تحصیلوں اور ٹاؤنز میں نئے ریسکیواسٹیشن بنائے گئے ہیں۔
صوبائی وزیر قانون راجا بشارت، ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور، ایڈیشنل چیف سیکریٹری، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکریٹری وزیراعلیٰ، سیکریٹری اطلاعات، ڈی جی ریسکیو 1122 اور متعلقہ حکام تقریب میں شرکت کریں گے۔
Comments are closed.