وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکول 2 اگست سے کھولنے کا اعلان کردیا۔
مراد راس کا کہنا ہے ایک دن میں 50 فیصد طلبہ کو بلانے کی اجازت ہوگی۔
وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا اور خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ 2 اگست سے لڑکوں کے اسکول صبح ساڑھے 7 بجے لگیں گے اور چھٹی ساڑھے 12 بجے ہوگی۔
انھوں نے بتایا کہ لڑکیوں کے اسکول صبح پونے آٹھ پر لگیں گے اور چھٹی پونے ایک بجے ہوگی۔
Comments are closed.