وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پنجاب میں آئندہ الیکشن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان ہوگا۔
کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں جمہوریت کی جیت ہوئی۔
شیخ رشید نے کہا کہ علی اسجد ملہی کو حاصل ووٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان کا بیانیہ مضبوط ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو ایسی اپوزیشن ملی جو آپس میں اپوزیشن ہے۔
وزیر داخلہ نے مزی دکہا کہ عمران خان نے چینی، آٹا سمیت تمام مافیاوں کو للکارا ہے۔
Comments are closed.