پنجاب کے کاشت کاروں کو سہولت دینے کے لیے جدید ای آبیانہ نظام متعارف کرا دیا گیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کاشت کاروں سے آبیانہ وصولی کے جدید ای سسٹم کا افتتاح کیا۔
عثمان بزدار نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 4 پائلٹ کینال ڈویژنز خانواہ، لیہ، قصور اور شیخوپورہ میں ای آبیانہ نظام کا اجرا کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس نظام کو بتدریج پورے صوبے میں متعارف کرایا جائے گا۔
ای نظام کے تحت آبیانہ کی ادائیگی قریبی بینکوں، موبائل فون یا موبائل ایپ کے ذریعے کی جاسکے گی۔
Comments are closed.