بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب میں اسموگ، فصلوں کی باقیات، کچرا جلانے پر پابندی

پاکستان کے آبادی کے حوالے سے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں اسموگ کی روک تھام کے لیے فصلوں کی باقیات اور کچرا جلانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

اسموگ کی روک تھام کے لیے پنجاب حکومت نے دفعہ 144 نافذ کر دی۔

ملک کے دوسرے بڑے شہر صوبۂ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں فضائی آلودگی میں اضافے سے اسموگ کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

اسموگ کی روک تھام کے سلسلے میں محکمۂ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

محکمۂ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں فصلوں کی باقیات، ٹائر اور کچرا جلانے پر پابندی ہو گی۔

ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں فضائی آلودگی میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، لاہور میں آج ایئر کوالٹی انڈیکس 179 ہو گیا ہے، جس کے بعد اسموگ کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے۔

محکمۂ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر سخت سزا ملے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.