بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تین سال میں کرپشن بڑھی، خواجہ آصف

مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کہتے تھے کہ ملک میں مہنگائی ہو تو وزیرِ اعظم چور ہوتا ہے، گزشتہ 3 سال میں ملک میں کرپشن بڑھی ہے۔

مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ حکمرانوں کو عوام کو لوٹنے کی کھلی چھوٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق کرپشن موجودہ دور میں سب سے زیادہ بڑھی ہے، خود عمران خان کہتے تھے کہ ٹیکس چوری ہو، مہنگائی ہو، ڈالر مہنگا ہو، بجلی اور گیس کی قیمت بڑھے، ٹیکس بڑھے تو وزیرِ اعظم کرپٹ ہے۔

مسلم لیگ نون نے نیب آرڈیننس کو بدترین کالا قانون قرار دے دیا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ یہ میں نہیں کہہ رہا بلکہ خود عمران خان یہ کہتے تھے، اس لحاظ سے سب سے زیادہ تو نیب کی زد میں عمران خان یا ان کی کابینہ آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہزاروں ارب کے اسیکنڈلز ان کے موجود ہیں، مگر اس پر کوئی بات نہیں کر رہا، حکمرانوں کو کھلی چھوٹ دے دی ہے۔

نون لیگی رہنما نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کا موازنہ انہی کے بیانات سے کر لیں، یہ پاکستان کی تاریخ کے کرپٹ ترین حکمران ہیں۔

مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کے ٹوئٹر فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایک کالے قانون پر مزید کالک مل کر اپوزیشن کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ ہم اب یہ نہیں ہونے دیں گے، یہاں آمر، ڈکٹیٹر رہے ہیں مگر انہیں آج کوئی نہیں جانتا۔

اس موقع پر مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ عدالتی نظام کالا قانون مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.