اتوار17؍ربیع الثانی 1444ھ 13؍نومبر 2022ء

پنجاب: مزید 165 ڈینگی مریض رپورٹ

پنجاب بھر میں گزشتہ روز ڈینگی کے 165 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

سیکریٹری صحت پنجاب کے مطابق ان 165 کیسز میں سے لاہور سے 72، راولپنڈی سے 27، گوجرانولہ سے 18 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملتان سے 15، شیخو پورہ سے 11 اور سرگودھا سے 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملک کے آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس سے 4 افراد کا انتقال ہو گیا۔

سیکریٹری صحت پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں سال اب تک پنجاب میں ڈینگی بخار سے 38 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.