nae sarang i am an outgoing person who will understand me russian dating site profiles asianeuro dating everybody wants love everybody wants to be loved south asian singles toronto

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب: مختلف شہروں سے کالعدم تنظیم کے 8 دہشتگرد گرفتار

محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 8 دہشت گرد گرفتار کر لیئے، جن کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق لاہور سے پکڑے گئے 4 دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر)یوم آزادی کے موقع پر شہر میں…

محکمۂ انسدادِ دہشت گردی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ان دہشت گردوں کے نام مشتاق، سمیع اللّٰہ، عادل جمال اور اسامہ معلوم ہوئے ہیں۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ حافظ آباد سے ممشالی خان پکڑا گیا جو کالعدم کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کے لیئے فنڈز اکٹھے کرتا تھا۔

حکام کے مطابق حساس ادارے اور پولیس نے مشترکہ کارروائی اور 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیے ہیں۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے مزید بتایا کہ گوجرانوالہ سے کالعدم داعش کا دہشت گردعبدالرحمٰن اور شیخو پورہ سے 2 دہشت گردوں کاشف محمود اور منصور کو گرفتار کیا گیا ہے۔

محکمۂ انسدادِ دہشت گردی کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد وال چاکنگ کے ذریعے فرقہ وارانہ فسادات پھیلانا چاہتے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.