محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 8 دہشت گرد گرفتار کر لیئے، جن کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق لاہور سے پکڑے گئے 4 دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
محکمۂ انسدادِ دہشت گردی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ان دہشت گردوں کے نام مشتاق، سمیع اللّٰہ، عادل جمال اور اسامہ معلوم ہوئے ہیں۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ حافظ آباد سے ممشالی خان پکڑا گیا جو کالعدم کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کے لیئے فنڈز اکٹھے کرتا تھا۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان نے مزید بتایا کہ گوجرانوالہ سے کالعدم داعش کا دہشت گردعبدالرحمٰن اور شیخو پورہ سے 2 دہشت گردوں کاشف محمود اور منصور کو گرفتار کیا گیا ہے۔
محکمۂ انسدادِ دہشت گردی کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد وال چاکنگ کے ذریعے فرقہ وارانہ فسادات پھیلانا چاہتے تھے۔
Comments are closed.