بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب: ماڈلنگ اور غیرت کے نام پر 2 لڑکیاں بھائیوں کے ہاتھوں قتل

پنجاب کے 2 شہروں اوکاڑہ اور چیچہ وطنی میں 2 بہنیں بھائیوں کے ہاتھوں قتل کر دی گئیں۔

پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں ماڈلنگ کرنے پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا۔

اوکاڑہ پولیس کے مطابق 22 سالہ سدرہ فیصل آباد میں ماڈلنگ کرتی تھی، جو بھائی کے ہاتھوں قتل ہوئی۔

پولیس نے مقتولین کی لاشیں اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

ادھر چیچہ وطنی کے نواحی علاقے میں غیرت کے نام پر ایک بھائی نے اپنی بہن کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق قاتل بھائی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی اسپتال بھجوا دی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.