پنجاب کے شہر گجرات میں لڑکی کی لاش قبر سے نکال کر پھینکنے کے واقعے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے قبرستانوں کی سیکیورٹی بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
فیصلہ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا۔
چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا ہے کہ گجرات اور اوکاڑہ میں لاش کی بےحرمتی کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ قبرستانوں کی سیکیورٹی کیلئے چوکیدار رکھے جائیں گے۔
اجلاس میں لاش کی بے حرمتی کے جرم کی سزا بڑھانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے شہر گجرات میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے لڑکی کی لاش قبر سے نکال کر پھینکے جانے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا۔
Comments are closed.