ford escort zx2 sr ecu hookup app for plane hookups is there a real hookup app hookup Vincentown New Jersey

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب سے اغواء 2 لڑکیوں کو ملزمان کراچی چھوڑ کر فرار

پنجاب کے شہر خیرپور ٹامیوالی سے اغواء کی گئیں 2 لڑکیاں کراچی سے مل گئیں، جنہیں پولس نےحفاظتی تحویل میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان مغوی لڑکیوں کو ملیرکورٹ کے باہر چھوڑ کر فرار ہوئے۔پولیس مددگار 15 نے دونوں لڑکیوں کو حفاظتی تحویل میں لے کر علاقہ پولیس کے حوالے کیا۔

پولیس حکام کے مطابق دونوں لڑکیوں نے اپنا نام عائشہ بی بی اور طاہرہ بی بی بتایا، لڑکیوں کو 27 دسمبر 2021 کو خیرپور ٹامیوالی میں گھر سے اغواء کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیوں کے اغواء کا مقدمہ متعلقہ تھانا خیرپورٹامیوالی میں درج ہے، مقدمہ لڑکیوں کے والد سلمان احمد نے درج کرایا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق لڑکیوں کے والد نے مقدمے میں بیٹے بلال کے برادر نسبتی لیاقت اور اس کی بیوی کو نامزد کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیوں کے ملنے کی اطلاع خیرپورٹامیوالی پولیس کو دیدی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.