سینیٹ کے انتخابات کے سلسلے میں پنجاب میں امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی کی وصولی شروع کر دی ہے۔
یہ بات الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان نے لاہور میں ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں 12 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی وصول کیئے ہیں۔
غلام اسرار خان نے بتایا کہ کاغذاتِ نامزدگی لینے والوں میں پی ٹی آئی کے اعجاز احمد چوہدری اور آشفہ ریاض فتیانہ شامل ہیں، مسلم لیگ ق کے کامل علی آغا نے بھی کاغذاتِ نامزدگی وصول کر لیئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ نگہت محمود، نیلم ارشاد، صاحبزادہ محمد حامد رضا، سمیرہ بانو اور مصدق محمود گھمن نے بھی کاغذاتِ نامزدگی وصول کیئے ہیں۔
الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ سینیٹ کی خالی ہونے والی 48 نشستوں پر انتخابات مارچ میں ہو رہے ہیں، پنجاب اور کے پی کے میں 11، 11 نشستوں پر انتخابات ہوں گے، بلوچستان اور سندھ میں سینیٹ کی 12، 12 نشستوں پر پولنگ ہو گی۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ قومی اسمبلی کی 2 نشستوں، ٹیکنو کریٹ اور جنرل نشست پر انتخابات ہوں گے، پنجاب سے مدت پوری کرنے والے 11 سینیٹرز کا تعلق مسلم لیگ نون سے ہے۔
Comments are closed.