رمضان میں کورونا سے متعلق پنجاب حکومت نے نئے ایس او پیز جاری کردیے، اس حوالے سے سیکریٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ترجمان محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کہا کہ 60 سال سے کم عمر افراد ایس او پیز کے ساتھ مسجد میں نماز ادا کر سکیں گے۔
انھوں نے بتایا کہ 60سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا وائرس کا خطرہ زیادہ ہے، اسی لیے بزرگ اور دائمی امراض میں مبتلا افراد گھر پر نماز پڑھیں۔
ترجمان نے کہا کہ مساجد انتظامیہ نمازیوں کے درمیان 3 فٹ کا فاصلہ برقرار رکھنے کی ذمہ دار ہوگی۔
ترجمان محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ معتکفین کے لیے 6 فٹ کے فاصلے پر نشان لگا کر جگہ مختص کرنا ضروری ہوگی جبکہ اجتماعی اعتکاف کے بجائے انفرادی طور پر گھروں میں اعتکاف کے لیے جگہ مختص کی جائے۔
Comments are closed.