پنجاب حکومت نے شوگر ملوں میں مقررہ مقدار سے زائد پیداوار کو ریگولرائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ سلیبز بنا کر اضافی پیداوار کے دورانیے اور حکومتی فیس کا تعین کیا جائے گا۔
لاہور میں صوبائی وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پنجاب کی شوگر ملوں میں مقررہ مقدار سے زیادہ پیداوار کو ریگولرائز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
راجہ بشارت کا کہنا تھا پیداوار بڑھانے سے متعلق میکانزم بنانا ہوگا، جس پر سنجیدگی سے کام جاری ہے، سلیبز بنا کر چینی کی اضافی پیداوار کے دورانیے اور حکومتی فیس کا تعین کیا جائے۔
Comments are closed.