وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے الزام عائد کیا ہے کہ پنجاب حکومت نے سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان روک لیا ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب میں امدادی سامان کیلئے وینڈرز کو سندھ حکومت نے ادائیگی کی، مگر پنجاب حکومت نے امدادی سامان روک لیا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ پنجاب حکومت متاثرین کی امداد روک کر کیا ثابت کرنا چاہتی ہے؟
انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں اب پانی کی سطح میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے، پانی کی نکاسی کے عمل کو اب تیز کیا جا رہا ہے، جب تک متاثرین اپنے گھر نہ چلے جائیں ریلیف کا کام چلتا رہے گا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ جن لوگوں کو واپس گھروں کو بھیجا جا رہا ہے انہیں راشن بیگز اور ٹرانسپورٹ بھی دی جا رہی ہے۔
Comments are closed.