17 year old hookup dknight magicbox ii bluetooth hookup is there a real hookup app hookup Monmouth Junction NJ

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب حکومت نے بلال صدیق کمیانہ کو سی سی پی او لاہور تعینات کردیا

پنجاب حکومت نے سینئر پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ کو سی سی پی او لاہور تعینات کردیا۔ بلال کامیانہ کا تعلق 24 ویں کامن سے ہے۔

بلال صدیق کئی مقامات پر ایس پی، ایس ایس پی، ڈی پی او، سی پی او، آر پی او فیصل آباد، آر پی او شیخوپورہ سمیت متعدد اہم عہدوں پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ انہیں وفاقی حکومت نے چند روز قبل وفاق سے پنجاب بھجوا دیا تھا جس کے بعد پنجاب حکومت نے انہیں سی سی پی او لاہور تعینات کردیا۔ انہیں بہترین کارکردگی پر قائداعظم پولیس میڈل سے نوازا جاچکا ہے۔

20 ویں گریڈ کے بلال صدیق کامیانہ نے ابتدائی تعلیم کانونٹ اسکول ساہیوال سے حاصل کی اور 1984ء میں گورنمنٹ کالج میں داخلہ لیا جہاں سے ایم اے انگلش تک تعلیم حاصل کی اور رول آف آنر کا اعزاز حاصل کیا۔

اس کے بعد بلال صدیق کمیانہ نے بہاؤ الدین ذکریا یونیورسٹی سے ایل ایل بی میں ٹاپ اور گولڈ میڈل حاصل کیا اور پھر لندن سے ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد پاکستان میں 1996ء میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا اور پولیس سروس آف پاکستان میں شمولیت اختیار کرلی اور لاہور میں بطور اے ایس پی کام شروع کیا۔

جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے بلال صدیق کامیانہ کا کہنا تھا کہ کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہوگا جبکہ شہریوں کے جان و مان کا تحفظ ان کی سب سے اہم ذمہ داری ہے اور فورس کو جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے میں ان کی بھرپور سپورٹ حاصل ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.