اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ اُن کی جماعت مسلم لیگ (ق) پنجاب بھر سے بلدیاتی الیکشن لڑے گی۔
چوہدری برادران کی زیر صدارت پارٹی کے تنظیمی اجلاس سے خطاب میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ ہماری طرف سے خدمت کا جذبہ رکھنے والے بلدیاتی الیکشن لڑیں گے۔
انہوں نے دوران اجلاس گجرات، منڈی بہاؤالدین اور گوجرانوالہ کے رہنماؤں کو تنظیم سازی سے متعلق احکامات اور خصوصی ہدایات جاری کیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.