بدھ 18؍جمادی الثانی 1444ھ11؍جنوری 2023ء

پنجاب اور کیلیفورنیا کے درمیان سسٹر پروونس معاہدے پر دستخط

صوبہ پنجاب اور امریکی ریاست کیلیفورنیا کے درمیان سسٹر پروونس معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

سیکر امینٹو میں معاہدے کی تقریب منعقد ہوئی جس پر کیلی فورنیا کی ریاستی اسمبلی کے اسپیکر اینتھونی رینڈن اور حکومت پنجاب کی جانب سے چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ واصف خورشید نے دستخط کیے۔

امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

پاکستانی وفد نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کا دورہ کرکے جامعات کے درمیان بھی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.