پنجاب پولیس اور چین کی پولیس کے درمیان مالی جرائم اور مجرموں کی گرفتاری کے لیے ایم او یو پر دستخط کر دیے گئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار اور چینی قونصل جنرل لاہور زہاؤ شیرن نے ایم او یو پر دستخط کیے۔
چینی پولیس کے افسران اور دیگر حکام نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
ایم او یو کے تحت دونوں ادارے انسداد جرائم اور پبلک سیکیورٹی کے حوالے سے باہمی تعاون کو بڑھائیں گے۔
مالی جرائم، مجرمان کی گرفتاری اور بیرون ملک چوری ہونے والے سامان کی برآمدگی کے لیے بھی تعاون بڑھایا جائے گا۔
چینی قونصل جنرل نے چینی شہریوں، ماہرین اور بزنس وفود کو بہترین سیکیورٹی فراہم کرنے پر پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
Comments are closed.