الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز (ڈی آر اوز) اور ریٹرننگ آفیسرز (آر اوز) کی تربیت شروع کردی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں 40 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور 297 ریٹرننگ افسران تعینات کیے ہیں، تمام ریٹرننگ افسروں کی ڈویژنل سطح پر بھی ٹریننگ جاری ہے۔
الیکشن کمیشن کے افسران بطور ٹرینر الیکشن معاملات کی تربیت دے رہے ہیں، اس کے بعد پولنگ عملے کی تربیت بھی کی جائے گی۔
Comments are closed.