پنجاب اسمبلی میں عمران خان مخالف ریمارکس پر وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران قرارداد وزیر پارلیمانی امور راجا بشارت نے پیش کی۔
قرارداد میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے پریس کانفرنس میں وزارت عظمیٰ کے وقار کی دھجیاں اڑائیں، سابق وزیراعظم عمران خان کو فراڈ قرار دینے والا خود سب سے بڑا فراڈ ہے۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان وزیراعظم کے ریمارکس کی بھرپور مذمت کرتا ہے، ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ شہباز شریف سوچ سمجھ کر بولنا سیکھ لیں۔
متن میں کہا گیا کہ شہباز شریف ملکی اور بین الاقوامی فورمز پر وزیراعظم کےمنصب کو رسوا کرنا چھوڑ دیں۔
پنجاب اسمبلی اجلاس میں کورم پورا ہونے کی نشاندہی پر اپوزیشن ارکان نے نعرے لگائے، اپوزیشن ارکان کے شور شرابہ میں ایوان نے قرارداد منظور کی۔
Comments are closed.