وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف پنجاب اسمبلی میں حلف کی خلاف ورزی پر قرارداد منظور کرلی گئی۔
پنجاب کے وزیر برائے پارلیمانی امور راجا بشارت نے وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق قرارداد صوبائی اسمبلی میں پیش کی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ شہباز شریف پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کے مقدمات ہیں، وزیراعظم نے قومی معاملات پر عدالتی مفرور سے مشاورت کرکے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ آئین حساس قومی معاملات پر وزیراعظم کو غیر متعلقہ شخص سے مشاورت کرنے سے روکتا ہے۔
قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا کہ شہباز شریف آرمی چیف کی تقرری پر نواز شریف سے مشاورت پر آرٹیکل 5 اور 6 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔
راجا بشارت کی پیش کردہ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ نواز شریف سے مشاورت پر شہباز شریف کے خلاف آرٹیکل 5 اور 6 کے تحت قانون کی کارروائی کرنی چاہیے۔
Comments are closed.