بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت: مچل جانسن کے کمرے میں سانپ گھس آیا

بھارت میں کرکٹ لیگ کے سلسلے میں موجود سابق آسٹریلوی کھلاڑی مچل جانسن کے کمرے میں سانپ گھس آیا۔ 

مچل جانسن اس وقت بھارت کے شہر لکھنو میں موجود ہیں جہاں وہ لیجنڈ لیگ کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ 

آسٹریلوی کھلاڑی نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس سانپ کی تصاویر شیئر کیں۔ 

اپنے پیغام میں مچل جانسن نے تحریر کیا کہ کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ یہ کس طرح کا سانپ ہے؟ جو میرے دروازے پر موجود ہے۔ 

A post shared by Mitchell Johnson (@mitchjohnson398)

مچل جانسن کی اس پوسٹ پر ان کے چاہنے والوں نے دلچسپ تبصرے کیے، کسی نے لکھا کہ یہ آپ سے آٹوگراف لینے کے لیے آیا ہے تو ایک صارف نے سوال پوچھ لیا کہ کیا آپ اسے آسٹریلیا سے لے کر آئے ہیں؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.