بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب، KPK کے تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے

صوبۂ پنجاب اور صوبۂ خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کی وباء کے پھیلاؤ کے باعث بند کیئے گئے اسکول آج کھل گئے۔

محکمۂ تعلیم پنجاب نے کورونا کیسز میں اضافے پر 6 ستمبر کو صوبے بھر میں تعلیمی ادارے بند کر دیئے تھے۔

کوئٹہ میں درس و تدریس کا سلسلہ شروع ہوگیا، تمام نجی اور سرکاری اسکول آج سے کھل گئے۔

صوبے بھر میں اسکولوں کو آج سے 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھولا جا رہا ہے۔

محکمۂ تعلیم کی طرف سے کورونا وائرس کی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

لاہور سمیت کئی شہروں میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح جوں کے توں ہے۔

پرائیوٹ اسکولز ایکشن کمیٹی کے اسکول کھولنے کے فیصلے کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں نجی اسکول کھل گئے ہیں

محکمۂ صحت پنجاب نے 15 سال سے زائد عمر کے بچوں کو کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے کی ہدایت کی ہے۔

ادھر پشاور سمیت خیبر پختون خوا کے دیگر اضلاع میں بھی تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.