صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 2 ہزار515 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق سامنے آئی ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19ہزار 16 ٹیسٹ ہوئے جن میں مثبت کیسز کی تعداد 13اعشاریہ 2 فیصد رہی جبکہ پنجاب کے اسپتالوں کے آئی سی یو میں407مریض زیر علاج ہیں۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 64 اموات ہوئیں اور 66 نئے مریض آئی سی یو میں داخل ہوئے جبکہ شہر لاہور میں 8 ہزار 251 ٹیسٹ ہوئے اور 1 ہزار 408 افراد کوروناوائرس سے متاثر ہوئے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب کے شہر لاہور میں کوروناوائرس کیسز کی مثبت شرح 17 فیصد رہی، لاہور میں 258 مریض اسپتالوں کے آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔
محکمہ صحت پنجاب کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بتانا ہے کہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں 24 اموات ہوئیں، 32 مریض آئی سی یو میں داخل ہوئے جبکہ راولپنڈی میں 1 ہزار 289 ٹیسٹ اور 169 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق راولپنڈی میں مثبت کیس 13 اعشاریہ 1 فیصد، ملتان میں مثبت کیس 12 اعشاریہ 6 فیصد اور فیصل آباد میں مثبت کیسز کی شرح 12 اعشاریہ 2 فیصد رہی۔
محکمہ صحت پنجاب کا بتانا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فیصل آباد میں کورونا وائرس ٹیسٹ 1643 اور 201 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
Comments are closed.