صوبہ پنجاب میں این سی او سی نے پابندیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، کورونا پھیلاؤ کے علاقوں میں آج سے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق 5 اپریل سے ملک بھر میں شادیوں کی تقاریب پر پابندی ہوگی، شادی کی ان ڈور اور آوٹ ڈور تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی، صوبے اس سے پہلے حالات مدنظر رکھتے ہوئے پابندی لگا سکتے ہیں۔
صوبے بھر میں تمام ان ڈور اور آوٹ ڈور سرگرمیوں پر فوری پابندی عائد کردی گئی، سوشل، کلچرل، سیاسی، جلوسوں سمیت تمام تقریبات پر مکمل پابندی لگادی گئی۔
این سی او سی نے ہدایت کی کہ تمام وفاقی اکائیاں پابندیوں کے اطلاق کا فوری نوٹی فکیشن جاری کریں، این سی او سی صوبوں کو کورونا پھیلاؤ کے ہاٹ اسپاٹ کے نقشے فراہم کرے گی۔
Comments are closed.