نئے مالی سال کے لیے سندھ کے ترقیاتی بجٹ میں 127 ارب روپے کا اضافہ جب کہ خیبرپختونخوا کے بجٹ میں 26 ارب روپے کمی کی گئی ہے۔
دستاویزات کے مطابق وفاقی ترقیاتی پروگرام کیلئے 900 ارب مختص کرنے کی تجویز ہے وفاقی حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں 36.4 فیصد اضافہ کیا ہے۔
پنجاب کا رواں مالی سال ترقیاتی بجٹ 310 ارب اور اگلے مالی سال 500 ارب مقرر کیا گیا ہے۔
سندھ کے ترقیاتی بجٹ میں 127 ارب روپے کا اضافے کی تجویز ہے سندھ کا ترقیاتی بجٹ 194 ارب سے 321 ارب روپے مقرر کیا جائے گا۔ اگلے مالی سال بلوچستان کے ترقیاتی بجٹ میں 44 ارب روپے اضافے سے 133 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے۔
خیبرپختونخوا کے ترقیاتی بجٹ میں 26 ارب روپے کمی کی گئی ہے۔ رواں مالی سال ترقیاتی بجٹ 274 ارب ہے اور اگلے مالی سال کیلئے 248 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق ایوی ایشن ڈویژن کیلئے 4 ارب 29 کروڑ کا ترقیاتی بجٹ رکھا گیا ہے جب کہ کابینہ ڈویژن کو 56 ارب 2 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ ملے گا۔
موسمیاتی تبدیلی کا ترقیاتی بجٹ 14 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں کامرس ڈویژن کو 30 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ ملے گا۔
وزارت تعلیم و تربیت کیلئے 9 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مقرر کیا گیا ہے وزارت خزانہ ترقیاتی کاموں پر 94 ارب روپے خرچ کرے گی۔
ہائرایجوکیشن کمیشن کو 37 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ ملے گا جب کہ ہاؤسنگ و تعمیرات کیلئے 14 ارب 94 کروڑ کا ترقیاتی بجٹ مقرر کیا گیا ہے۔
وزارت انسانی حقوق کو ترقیاتی بجٹ کی مد میں 22 کروڑ ملیں گے اور وزارت صنعت و پیداوار 3 ارب کا ترقیاتی بجٹ خرچ کرے گی۔
Comments are closed.